لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم تحریکِ لبیک (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی نظرِثانی بورڈ نے کالعدم تحریکِ لبیک (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی استدعا مسترد کی۔
گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کالعدم تحریکِ لبیک کے 13 کارکنوں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھی، احاطہ عدالت سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ رادھا کشن قصور پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا، ملزمان تحریکِ لبیک کے کارکن ہیں۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سعد رضوی کی گرفتاری پر احتجاج کیا تھا، ملزمان نے عوام الناس اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ سربراہ کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان صاحبزادہ سعد حسین رضوی کو رواں برس اپریل کے مہینے میں گرفتار کیا گیا تھا۔