• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید کوڈو کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

معروف کامیڈین جاوید کوڈو کو طبیعت ناساز ہونے پر لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا، اہل خانہ نے پرستاروں سے جاوید کوڈو کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

کامیڈین جاوید کوڈو کے بیٹے طیب جاوید کے مطابق ان کے والد کو گزشتہ رات پیٹ میں تکلیف کے باعث مغل پورہ لاہور میں قائم ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اُن کی اینڈواسکوپی کی ہے۔

طیب جاوید کے مطابق ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ ان کے والد السر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین