• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پریمئر لیگ: کوٹلی لائنز نے عمران فرحت کی خدمات حاصل کرلیں

کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کی معروف فرنچائز کوٹلی لائنز نے عبدالرزاق اور فخر زمان کے بعد عمران فرحت کی بھی خدمات حاصل کرلیں۔

کوٹلی لائنز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو اپنی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا ہے۔

سابق ٹیسٹ اوپنر عمران فرحت کے پی ایل فرنچائز کوٹلی لائنز کا حصہ بن گئے ہیں، انہیں ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بنادیا گیا ہے۔

عمران فرحت نے کہا کہ وہ کوٹلی لائنز کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں، لیگ شروع ہونے سے پہلے ہی اس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

عمران فرحت نے کہا کہ ہفتے کو ہونے والے ڈرافٹ کے لیے کوٹلی لائنز کی مینجمنٹ پرجوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ سے پاکستان اور کشمیر میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین