اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکر ٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہےکہ دھڑے بندی نہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بھی نواز شریف کے بیانیہ پر کھڑی ہے
پاکستان کے عوام نے ضمنی انتخابات میں حکمران جما عت کو شکست دے کرثابت کر دیا ہے کہ ووٹ بنک نواز شریف کا ہے ،آزاد کشمیرالیکشن چوری کرنے والا مودی کے کھیل کا حصہ بنےگا
جمعہ کو اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں صحا فیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہو ئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن ) میں کوئی دھڑے بندی نہیں اور نہ ہی قیادت پر کسی کو اختلاف ہے ،محمد نواز شریف پارٹی قائد ہیں ، سب ان کی قیادت پر غیر متنا زعہ اعتماد کرتے ہیں۔