اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے21ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1750گرام چرس،20لیٹر شراب،07بوتل شراب اور20کارتوس 12بور رائفل کے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ تھانہ وارث خان پولیس نے علی رضا، تھانہ صادق آباد پولیس نے اسلام گل ، محمد بلال ، تھانہ صدرواہ پولیس نے زاہد عبد اللہ ، تھانہ گوجرخان پولیس نے توصیف انجم ،تھانہ مندرہ پولیس نے عماد امیر ، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے محمد مہتاب سے چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے محمد جاوید سے،تھانہ روات پولیس نے نوید اخترسے،تھانہ ریس کورس پولیس نے نادر خان سے ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جبران اورناصر سے،تھانہ مندرہ پولیس نے مبین سے شراب،تھانہ گوجرخان پولیس نے نبیل ساجد سے 20کارتوس 12بور رائفل کے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ جبکہ ایس ایچ اوصادق آباد نےمنشیات فروش وقارنثار عرف وکی کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 02کلو400گرام چرس برآمد کرلی،ایس ایچ اوپیرودھائی نے منشیات فروش عارف خان کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے01کلو340گرام چرس برآمدہوئی، ایس ایچ اوگنجمنڈی نے منشیات فروش لقمان کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ اونصیر آباد نےمنشیات فروش عرفان خان کو گرفتارکرکے چرس برآمد کرلی، ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں نے منشیات فروش سراج الحق کو گرفتارکرلیا،جبکہ ایس ایچ اوکہوٹہ نے زاہد علی اوررضوان حنیف کو گرفتارکرکے ملزما ن کے قبضہ سے 45بوتل شراب برآمدکرلی۔ مقدمات درج کرلئے گئے ادھرراولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے و الے10ملزمان گرفتار کر کےمقدمات درج کر لئے۔ ایس ایچ ا وگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے03 ملزمان کوگرفتا رکرلیا۔، ایس ایچ اوبنی نے ملزم تکلیل جان کو گرفتار کر کے ا سلحہ برآمد کرلیا،ایس ایچ اوویسٹریج نے ملزم مہران خان کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ اوسول لائنز نے ا ملزم سہیل اسلم کو گرفتارکرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا،ایس ایچ اومندرہ نےملزم عبد الجبار کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوجاتلی نےملزم رئیس کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ایس ایچ اوروات نےملزم محمود علی عرف مودی کو گرفتارکرلیا،جبکہ ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں نے ملزم سراج الحق کو گرفتارکرکے ا سلحہ برآمد کیا ۔ ادھر تھا نہ رمنا پولیس نے ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائر نگ کرکے زخمی کر نے والے تیسرے مفرور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، جبکہ تھا نہ آئی نائن پولیس نے شہر ی سے کروڑوں روپے بھتہ ما نگنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے بھتہ کے لیے حا صل کی گئی رقم مبلغ 35لا کھ روپے برآمد کرلی، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے اپنے دفتر میں ایک اہم پر یس کا نفرنس کی ایس ایس پی انو سٹی گیشن عطا الر حمن، ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا فدا حسین ستی، ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خا ن، ایس ایچ او تھا نہ رمنا اختر زمان نے شرکت کی، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے تھا نہ رمنا کے علا قہ میں 3ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے ایک گھر میں داخل ہو ئے تھے۔، ڈی آئی جی آ پر یشنزنے کہا کہ ایک اور کا رروائی کے دوران تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے شہر ی سے 5کروڑ روپے بھتہ ما نگنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیاہے، شہر ی وحید صادق نے ایس ایس پی آپر یشنز ڈاکٹر تنویر مصطفی کو بتایا کہ ملزمان نے اس سے پا نچ کر وڑ مو با ئل فون پر کال کرکے بھتہ ما نگ رہے ہیں۔ پولیس ٹیم نے دو ملزمان محمد ایاز لو دھی اور محمد اویس لو دھی کو گرفتار کرکے 35لا کھ روپے بھی بر آمد کرلیے