• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سرجن جنرل کی شراب کی پیکنگ پر کینسر کا انتباہ درج کرنے کی تجویز

ویویک مرتھی— فائل فوٹو بشکریہ رائٹرز
ویویک مرتھی— فائل فوٹو بشکریہ رائٹرز

امریکا کے سرجن جنرل نے شراب کی پیکنگ پر کینسر کے خطرے کا انتباہ درج کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

امریکا کے سرجن جنرل ویویک مرتھی نے کہا ہے کہ شراب نوشی سے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، انہوں نے جمعے کو سگریٹوں کے پیکٹ پر لکھے انتباہ کی طرح شراب کی پیکنگ پر بھی کینسر کے خطرے کا انتباہ درج کرنے کی تجویز پیش کی۔

ویویک مرتھی نے کہا کہ شراب کے استعمال سے کم از کم 7 اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جن میں چھاتی، بڑی آنت اور جگر کا کینسر بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شراب پینے والے امریکیوں کی بڑی تعداد کو اس خطرے کا علم ہی نہیں ہے۔

امریکی سرجن جنرل نے کہا کہ اس خطرے کا علم ہونے کے بعد شراب پینے کی مقدار سے متعلق سفارشات کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ شراب پینے سے قبل اس خطرے کو ذہن میں رکھتے ہوئے فیصلہ کر سکیں کہ انہیں شراب پینی بھی چاہیے یا پھر اس کی کتنی مقدار لینی چاہیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سرجن جنرل ویویک مرتھی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمباکو نوشی اور موٹاپے کے بعد امریکا میں شراب کا استعمال کینسر میں مبتلا ہونے کی تیسری سب سے بڑی وجہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید