• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں مانع حمل ادویات کا استعمال بڑھ گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بیورو آف شماریات پنجاب نے فیملی پلاننگ 2024ء کی سروے رپورٹ جاری کر دی۔

سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مانع حمل ادویات کا استعمال 34.4 فیصد سے بڑھ کر 40.1 فیصد ہو گیا۔

پنجاب میں اوسط شرحِ پیدائش 3.7 سے کم ہو کر 3.5 ہو گئی ہے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 تا 49 سال عمر کی خواتین میں بچوں کی پیدائش کی شرح 40 سے کم ہو کر 33 فیصد ہو گئی۔

سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

صحت سے مزید