• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کےسابق چیئرمین شیخ محمد شبیر انتقال کرگئے

راولپنڈی ( جنگ نیوز) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے سابق صدر شیخ محمد شبیر طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح انتقال کرگئے۔ انہیں جمعہ کی سہ پہر اسلام آباد کے ایچ11 قبرستان میں ہزاروں دوست احباب کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں خیبرپختونخوا کے سابق گورنر و وزیراعلیٰ‘ وفاقی مشیر سردار مہتاب خان‘ سابق ایم این اے حنیف عباسی‘ سابق ایم پی اے راجہ حنیف‘ سابق تحصیل ناظم حامد نواز‘ سابق ضلع ناظم طارق کیانی‘ میئر راولپنڈی سردار نسیم خان‘ سابق ایم این اے زمرد خان‘ صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ناصر مرزا‘ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موجودہ صدر سردار یاسر الیاس‘ اسلام آباد انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے صدر طارق صادق‘ سابق چیئرمین میاں اکرم فرید‘ انجمن تاجران راولپنڈی کے شیخ محمد صدیق‘ انجمن تاجران کینٹ کے شیخ حفیظ کے علاوہ راولپنڈی کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کے تمام سابق سربراہان‘ اسلام آباد چیمبر کے سابق صدور خالد جاوید‘ میاں محبوب الٰہی‘ شعبان جاوید‘ میاں شوکت مسعود‘ پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری‘ یاسر رضا چوہدری‘ مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے مرکزی رہنما‘ انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر منیر بیگ‘ راولپنڈی ڈویژن ہزارہ ڈویژن کے سیاسی لیڈروں‘ موجودہ و سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور کے پی کے اور شمالی پنجاب کی شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم کے صاحبزادے شیخ کاشف شبیر جو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ہیں‘ نے اپنے والد شیخ محمد شبیر کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے اسلام آباد‘ کے پی کے‘ پنجاب کے تاجروں‘ سیاسی و سماجی رہنمائوں چیمبروں کے صدور اور دوسرے دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین