• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی عمارتوں سے تھانوں کی جلد سرکاری جگہوں پر منتقلی کے احکامات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آر پی اونے راولپنڈی کے چارپولیس سٹیشنوں کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران تھانوں کے ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور بلڈنگ سمیت تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے راولپنڈی ریجن کے تھانوں کی سرپرائز چیکنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ تھانوں میں سروس ڈیلیوری کے معیار میں مزید بہتری لائے جائے اور تھانوں میں روزمرہ امور کا جائزہ لیکر مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جاسکیں،اسی سلسلے میں آر پی او نے گزشتہ روز تھانہ ایئرپورٹ،سول لائن، مورگاہ اور تھانہ نیوٹاؤن کا دورہ کیا،دورے کے دوران تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگز سمیت تمام متعلقہ امور کا جائزہ لیا،اس موقع پر متعلقہ ڈویژنل ایس پی اور ایس ڈی پی او بھی انکے ہمراہ تھے۔ آر پی او نے تھانہ سول لائن اور تھانہ نیو ٹاؤن میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے،تھانوں کے دورے کے دوران آر پی او نےنجی عمارتوں میں موجود تھانوں کو جلد سرکاری جگہوں پر منتقلی کے لیے اقدامات کے احکامات بھی دیے ۔ آر پی اونے کہا کہ تھانوں کو عوام کے لیے حقیقی طور پردارالامن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،عوام کی شکایات اور انکے مسائل کے حل کے لیے مزید بہتری لائی جائے گی۔
تازہ ترین