• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیو جہلم میں 2 چہرے اور 4 آنکھوں والے بچے کی پیدائش

جہلم (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم چلڈرن وارڈ میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے 2چہرے اور 4آنکھیں ہیں جبکہ ایم ایس ڈاکٹر شعیب حسین کیانی نے بتایا کہ یہ دو بچے جڑے ہوئے ہیں جنہیں ہولی فیملی بچوں کی سر جری وارڈ میں ریفر کر دیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے بچہ وارڈ میں بچے کی پیدائش نارمل ہوئی ہے بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب حسین کیانی سے ڈاکٹرز نے مشاورت کر کے بچے کو ہولی فیملی راولپنڈی کے چلڈرن وارڈ میں سر جری کیلئے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر شعیب حسین کیانی نےبتایا ہے کہ 2بچے جڑے ہوئے ہیں چلڈرن وارڈ راولپنڈی میں سر جری ہونے کے بعد تمام صورتحال واضح ہو گی جبکہ والدین نے تشویش کے باعث میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا ۔

تازہ ترین