• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نثار کھوڑو پرچے تاخیر سے پہنچنے پر چیئرمین میٹرک بورڈ پر برہم

کراچی میں  میٹرک امتحانات کے پہلے دن ہونے والی  بے نظمی کا مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو  نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ پر برہمی کا اظہار کیا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ  انتظامی غفلت کے ذمہ دار چیئرمین میٹرک بورڈ ہیں۔

مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نے کہا کہ چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر میٹرک بورڈ نے انتظامی غفلت کا مظاہرہ کیا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پرچے تاخیر سے پہنچنے کی فوری تحقیقات کروائی جارہی ہے۔

تازہ ترین