• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں کورونا پابندیوں کے خاتمہ کے بعد کھیلوں کےمیدان آباد، ایتھنز میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

ایتھنز(مرزارفاقت حسین)کرونا کی سختیاں کم ہوتے ہی یونان کے درالحکومت ایتھنز میں کھیلوں کے میدان آباد ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔اور گذشتہ ایک سال سے گھروں میں قید لوگوں نے تفریخ کے لئے باہر نکلنا شروع کردیا ہے۔کرونا کی وجہ سے یونان میں پاکستانیوں کی کھیلوں کی سرگرمیاں تقریباً ختم ہوگئی تھیں ۔لیکن اب کھلی جگہوں پہ حکومت کی اجازت کے بعد آہستہ آہستہ عوام تفریخ کی طرف لوٹ رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں چوہدری قربان علی کسانہ نے دو روزہ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا جس میں یونان سے کافی ساری ٹیموں نے شرکت کی اور عوام ان مقابلوں سے کافی زیادہ لطف اندوز ہوئے۔ٹورنامنٹ کا فائنل گجر کلب اینوفیتا اور القائم کلب ایغالیو کے درمیان ہوا، جس میں یورپ سے آئے کھلاڑیوں نےشرکت کی، فائنل میچ کے مہمان خصوصی میاں محمد صغیر کرنانہ،چوہدری ندیم جٹ آف سوک کلاں ،مہر زاہد وزیر آباد اور کاکا بٹ تھے ۔چوہدری ظفر ساہی اور میاں صفدر جاوید نے خصوصی شرکت کی۔ تماشائیوں نے دونوں ٹیموں کو بھرپور داد دی اور کھیل کے دوران اچھی شوٹ اور دفاع کرنے والوں کو روایت کے مطابق نقد انعامات دیئے گئے، اس دوران دونوں اطراف کے حامیوں کا جوش دیدنی تھا، سخت مقابلے کے بعد گجر کلب نے القائم کلب ایغالیو کو شکست دے کر فائنل کی ٹرافی اپنے نام کر لی ، گجر کلب کے آنر چوہدری آصف کی خوشی دیدنی تھی، میچ کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مہر عرفان آف بیگوالا،چوہدری فیصل جٹ اور محمد عباس نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب انعامات کے دوران سیمی فائنلز کھیلنے والی ٹیموں کے بہترین کھلاڑیوں کو بھی انعامات دیئے گئے ،بہتریں کارکردگی پہ کھلاڑی کو کاکا بٹ نے انعام دیا،بہترین دفاع کرنے پر کھلاڑی کو چوہدری ظفر ساہی نے انعام دیا،رنز اپ ٹیم کو ایک عدد ٹرافی اور دوسو یورو نقد انعام مہر زاہد کی طرف سے دیا گیا ۔فائنل جیتنے والی ٹیم گجر کلب کو چوہدری ندیم جٹ آف سوک کلاں کی طرف سے ایک بڑی ٹرافی اور تین سو یورو انعام دیا گیا ۔میاں محمد صغیر کی طرف سے ٹورنامنٹ کمیٹی کو اچھا ٹورنامنٹ کروانے پہ پانچ سو یورو انعام دیا، چوہدری اشراق نزیر ،میاں صفدر جاوید ،چوہدری ظفر ساہی اوردیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین