• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن چوہان کی ٹریفک کھلوانے کی ویڈیو وائرل

وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ٹریفک کھلوانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے شیئر کرتے ہوئے انہوں نے خود لکھا کہ ملنگ وزیر کا دبنگ اسٹائل۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیرجیل فیاض چوہان اپنے حلقے میں شدید ٹریفک جام کے دوران گاڑی سے باہر نکل آئے۔

فیاض چوہان اپنی نگرانی اور ہدایات میں ٹریفک میں پھنسی گاڑیاں نکلواتے رہے۔ فیس بُک پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ملنگ وزیر کا دبنگ اسٹائل۔‘


انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے آج تک کبھی کسی وزیر کو ٹریفک وارڈن کا کام کرتے نہیں دیکھا ہوگا۔‘

فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقے اور محلے کی عوامی سڑک پر وہ کام کردیا، جسے دیکھ کر عوام دنگ رہ گئی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی سیاست دان ہوں، عوام میں رہتا ہوں، پروٹوکول کا عادی نہیں۔

تازہ ترین