• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسسکا البانیز کو کوسٹا ریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی فرانسسکا البانیز کو وسطی امریکا کے ملک کوسٹاریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوسٹاریکا کے حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے فرانسسکا البانیز پر دہشت گرد کارروائیوں سے روابط کا الزام لگا کر اس کے باعث بین الاقوامی الرٹ جاری کیا ہے۔

فلسطینیوں کے انسانی حقوق پر کام کرنے والی فرانسسکا البانیز یونیورسٹی آف کوسٹاریکا کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کرنے جا رہی تھیں۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے فرانسسکا البانی کو کوسٹاریکا میں داخل نہ ہونے دینے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید