• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے آج کراچی میں کورونا ٹیسٹ ہوں گے

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی آج کراچی میں جمع ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں جمع ہونے والے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

کیمپ میں 11 کھلاڑیوں کے علاوہ 6 اضافی کرکٹرز کو طلب کیا گیا، کل دوپہر سے کھلاڑی ہیڈ آف پلیئرز ڈولپمنٹ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں پریکٹس کریں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 26جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین