• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی سلویسٹر اسٹیلون کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

بھارتی اداکار سلمان خان نے امریکی اداکار سلویسٹر اسٹیلون کو ان کی 75ویں سالگرہ پر دلچسپ انداز میں مبارکباد پیش کی۔ 

بالی ووڈ کے سلطان نے سلویسٹر سے کہا کہ "آپ اسی طرح پنچ کرتے رہیں۔"

سلمان خان نے سلویسٹر اسٹیلون کی 75ویں سالگرہ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

انھیں نتھی کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا کہ آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارکباد ہو، آپ کو اچھی صحت، بہت زیادہ پیار اور مزید طاقت ملے۔ 

آخر میں سلمان خان نے لکھا کہ آپ اسی طرح پنچ کرتے رہیں۔ 

تازہ ترین