• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا نے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے مزاحیہ ڈانس ویڈیو شیئر کردی


بھارتی اداکارہ و ماڈل دیپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مزاحیہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ 

انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں مزاحیہ انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دیپیکا جس بیک گراؤنڈ میوزک پر ڈانس کر رہی ہیں وہ بگ باس کنٹسٹنٹ شہناز گل کے مشہور ڈائیلاگ "میری کوئی فیلنگز نہیں ہیں؟" کا ری میک ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ آپ (رنویر) کی سالگرہ ہے اس لیے میں یہاں امن و سکون بنائے رکھوں گی۔

تازہ ترین