یورپی ممالک نے ایران کے یورینیم افزودگی کے حالیہ اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی اقدام کامیاب ویانا مذاکرات کے لیے خطرات پیدا کررہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے حالیہ اقدامات اشتعال انگیز ہیں۔