• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار عمران خان کے کرکٹ کیریئر اور خیراتی کاموں کے معترف رہے


بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار وزیر اعظم عمران خان کے کرکٹ کیریئر اور خیراتی کاموں کے معترف رہے، دلیپ کمار نے ایک موقع پر وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کیریئر اور خیراتی کاموں کا ذکر کیا اور مزید کامیابیوں کی دعا بھی کی۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دلیب کمار کا کہنا تھا کہ ’خوش نصیب تھی وہ ماں جس کی کوکھ سے اس قدر حسین، شجاعت والا بچہ پیدا ہوا جس کے اتنے بلند ارادے ہیں‘۔


عمران خان نےاپنی والدہ کے کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہونے کے باعث  پاکستان میں کینسر کا اسپتال بنانے کا ارادہ کیا اور شوکت خانم میموریل اسپتال کا سنگ بنیاد مشہور و معروف شخصیات کی موجودگی میں رکھا۔

اسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے عمران خان نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا اور اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے۔

دلیپ کمار  نے تقریب کے شرکاء سے انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں خطاب کیا جبکہ تقریب کی میزبانی معین اختر نے انجام دی۔

دلیپ کمار نے پاکستان کے حالیہ وزیر اعظم کے بارے میں تاریخی جملے بولے کہ ’خوش نصیب تھی وہ ماں جس کی کوکھ سے اس قدر حسین، شجاعت والا بچہ پیدا ہوا جس کے اتنے بلند ارادے ہیں‘۔

دلیپ کمار نے اپنی تقریر میں عمران خان کی والدہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ’میں سلام پیش کرتا ہوں عمران خان کی والدہ شوکت خانم کو کہ جنہوں نے اس قدر غیرت مند اور بہادر بیٹا قوم کو دیا۔‘

تازہ ترین