• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سے دلیپ کمار کا دل کا رشتہ رہا، دلیپ کمار نے پشاور سے تعلق اور اس  سے جڑی یادیں ہمیشہ تازہ کیں۔ وہ پشاور کے محلہ خدا داد میں پیدا ہوئے۔

اہل خانہ کے ساتھ 1935 میں کاروبار کے سلسلے میں ممبئی منتقل ہوئے، دورہ پاکستان کے دوران بھی اپنے پسندیدہ مقامات پر گئے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں دلیپ کمار کے آبائی گھر کو قومی ورثہ قرار دے کر عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاورمیں دلیپ کمار کے رشتے دار اور مداح ان کے انتقال کی خبر سن کر اداس ہیں۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار آج صبح 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، اُنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے جوہو قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

تازہ ترین