• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، احسن اقبال کی ضمانت میں نیب پر شدید اعتراضات

احسن اقبال کی ضمانت میں نیب پر شدید اعتراضات


اسلام آباد( ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے احسن اقبال کی گرفتاری کو نیب کا اختیار سے تجاوز قرار دیدیا۔ نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کی ضمانت کیخلاف نیب ریفرنس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کا 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیاہے، جس میں احسن اقبال کی گرفتاری کو نیب کا اختیار سے تجاوز قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب پنڈی احسن اقبال پر کرپشن کےالزام کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ منصوبہ شروع کرنے کی تجویز نارووال کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے، سی ڈی ڈبلیو پی سمیت مختلف متعلقہ فورمز کی جانب سے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین