• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دکاندار کا ملازم پر تشدد، ویڈیو وائرل

لاہور کے علاقے راوی روڈ میں دکان کے مالک نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راوی روڈ پر دکاندار بلال عرف بالی جٹ اپنے ملازم ارسلان کو تھپڑ اور مکے مار رہا ہے۔

متاثرہ نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم نے بہانے سے اس کے بیٹے کو بلایا اور دکان میں لے جا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیئے جائیں گے۔

تازہ ترین