• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: نوجوان کا ریسٹورنٹ ملازم پر تشدد، مقدمہ درج


سکھر میں برگر نہ دینے پر نوجوان نے ریسٹورنٹ ملازم پر تشدد کیا، تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سکھر میں برگر دینے میں تاخیر پر نوجوان کی جانب سے ریسٹورنٹ ملازم پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

نوجوان نے سی سی ٹی وی کیمرے کی جانب اشارہ کرکے فاسٹ فوڈریسٹورنٹ کے ملازم پر تشدد کیا۔

نوجوان نے کاؤنٹر پر کھڑے ملازم کو تھپڑ مارے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پولیس نے ملزم کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین