سندھ کی حکومت نے مشیرِ ماحولیات مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی صوبائی کابینہ کے کئی اراکین نے مخالفت کی تھی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تجویز پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اس کی منظوری دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی پر مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی اگلے ہفتے متوقع ہے۔
واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب 2018ء کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کے امید وار سے ہار گئے تھے۔