پاکستان کی معروف فنکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی نئی خوبصورت تصویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت ‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار و میزبان یاسر حسین کے ہزاروں مداح انہیں سوشل میڈیا پر فالو کر رہے ہیں اور ان دونوں کی جانب سے آنے والی ہر نئی پوسٹ کو پسند بھی کرتے ہیں۔
اقراء عزیز اکثر و بیشتر اپنی نئی تصویریں اور گھومتے پھرتے بنائے گئے وی لاگز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔
یاسر حسین کی جانب سے اقراء عزیز کے ہمرہ ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
اس تصویر میں یاسر حسین سلیفی بنا رہے ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ اقراء عزیز نے اُنہیں پکڑا ہوا ہے۔
یاسر حسین کا اس تصویر کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’اقراء عزیز نے اُنہیں گھیرا ہوا ہے۔‘
یاسر حسین کی اس تصویر پر تاحال ہزاروں لائیکس ور تعریفی کمنٹس آچکے ہیں۔