• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینش گول کیپر کے چہرے پر لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ،انکوائری شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یورو کپ کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے گول کیپر کے چہرے پر تماشائی کی جانب سےلیزر لائٹ ماری گئی۔ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن پر ڈنمارک کاقومی ترانےبجائے جاتے وقت جان بوجھ کر مداخلت کابھی الزام سامنے آیا ہے جبکہ سیمی فائنل کے بعد آتش بازی پر بھی ایکشن لیا جاسکتا ہے۔ یورپی فٹبال فیڈریشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاملے پرانگلینڈ کو تادیبی کارروائی کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میچ کے آخری لمحات میں ڈینش گول کیپر کو “لیزر لائٹ” ماری گئی، جس کا مقصد پینالٹی روکنے کی کوشش متاثر کرنا تھا، یورپی فٹبال فیڈریشن کی اخلاقیات اور ڈسپلنری کمیٹی کارروائی کا اعلان کرے گی۔

تازہ ترین