کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سیڈ عبدالستار اور نمبر دو آغا بلاول سندھ اسنوکر کپ میں جمعرات کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پری کوارٹر فائنلز جمعے کو کھیلے جائیں گے۔ لیگ رائونڈ کے آخری روز ایم شہباز نے محمد علی ، کاشف خان نے فہد خان ، سہیل شہزاد نے محمد رضوان ہاشمی ، نعیم النصیر نے رضوان عباس، فرخ عثمان نے میسم زیدی، ایم جاوید انصاری نے ذاکر ، علی رضا نے شارق علی ، توفیق میمن نے فاروق انصاری ، عمر میمن نے آغا بلاول ، علی حمزہ نے نادر شاہ ، سلطان محمد نے عمر بٹ اور فیضان احمد نے شیروز ضمیر کو ہرایا۔