بلوچستان کے نامزد گورنر سید ظہور آغا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی شرکت متوقع ہے جبکہ صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سول فوجی حکام بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے نئے گورنر بلوچستان کا تقرر کیا تھا۔