اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین ہیں انہیں گری ہوئی نہیں بلکہ سلجھی ہوئی باتیں کرنی چاہئیں، بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم سے نکالے جانے کا غصہ ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گھٹیا باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا، بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم سے نکالے جانے کا غصہ ہے۔