• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا مشترکہ مفادات افغانستان سے بہت آگے، پڑوسی تعمیری کردار ادا کریں، امریکی دفتر خارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان معاملات کے حوالے سے واشنگٹن ، اسلام آباد کو مددگار اور تعمیری شراکت دار سمجھتا ہے لیکن دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اس سے بہت آگے ہیں، امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ افغانستان کے پڑوسی وہاں تعمیری کردار ادا کریں۔ 

نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے اور ہماری اجتماعی کوششوں سے وہاں امن و سلامتی کی کچھ جھلک دکھائی دے گی۔ 

اسلام آباد اورواشنگٹن کے مشترکہ مفادات افغانستان سے کہیں زیادہ ہیں جس میں انسداد دہشت گردی کے بڑے پیمانے پر اقدامات اور عوامی سطح پر روابط مضبوط کرنا شامل ہیں۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان، کئی امور میں امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔

تازہ ترین