• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی پولیس نے لڑکی کے اغواء اور اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔سی پی او محمد احسن یونس نے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات دی تھیں، جس پرایس ایچ او صدر بیرونی نے نامزد مرکزی ملزم علیش کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا، ایس ایچ اونے بتایا کہ اغواء و زیادتی کا مقدمہ تین روز قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا،مرکزی ملزم علیش کے مطابق مدعیہ سے اسکا نکاح ہو چکا ہے ۔
تازہ ترین