• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم


اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نوجوان کو نازیبا ویڈیو بھیج کر ہراساں کرنےکے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد عطاء ربانی نے خواجہ فہیم کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو سردار تنویر کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دیا۔

وکیل عمران فیروز ملک کے مطابق درخواست گزار خواجہ فہیم کی سردار تنویر الیاس کے ساتھ نجی مال میں ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد سردار تنویر نے اپنے نمبر سے نوجوان کو نازیبا ویڈیوز بھیجی اور ہراساں کیا۔

عمران فیروز ملک نے بتایا کہ ایف آئی اے کو درخواست دی مگر سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج نہ کیا جس نمبر سے ویڈیو بھیجی گئی وہ سردار تنویر کے زیراستعمال ہے۔

ایف آئی اے کے جواب کے مطابق درخواست گزار کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ آچکی اور ویڈیو بھیجی گئی ہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق اگر درخواست گزار دوران تفتیش غلط نکلا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین