مردان کے علاقے ساڑو شاہ میں موسیقی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے تقریب کے اختتام پر لائٹ بند کرکے خواجہ سرا کو نشانہ بنایا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
خیبر پختون خوا اسمبلی میں جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
انسانی امداد روک کر غزہ میں جبری قحط مسلط کرنے کی اسرائیلی سازش سے غذائی قلت کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھارت کے آپریشن سندور میں اسرائیلی ہتھیاروں کے استعمال ہونے کی تصدیق کر دی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان آئر لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کو تنبیہ جاری کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا۔
کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں آگ لگ گئی، گھنٹوں آگ کی زد میں رہنے کے بعد فیکٹری گر گئی۔
پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے اگست میں انعقاد کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور سے ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لے کر 5000 روپے تک سینی ٹیشن فیس عائد کی جائے گی۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس دونوں کے درمیان کچھ معاملات پر اختلافات ہوئے تھے جس کے بعد ملزم نے خاتون کو بھاری زنجیروں میں جکڑ کر اسے رات میں بیڈ سے باندھ کر رکھنا شروع کردیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افسران، عملے یا اندرونی سہولت کار بھی زد میں آئیں گے، مبینہ ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری سے پہلے مشاورت لازمی قرار دے دی گئی، تاجر برادری کے کم از کم دو نمائندوں سے مشاورت کرنا ہوگی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں نئی مردم شماری کرانے کا حکم دے دیا، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں جدید حقائق اور اعداد وشمار کی بنیاد پر نئی مردم شماری کیلئے وزارت تجارت کو ہدایت کر دی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
جولائی 2025 دنیا کا تیسرا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے شدید تباہی ہوئی، یورپی موسمیاتی ادارے کے مطابق جولائی 2025 دنیا کا تیسرا گرم ترین مہینہ رہا۔ جولائی 2025 دنیا کا تیسرا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے شدید تباہی ہوئی، یورپی موسمیاتی ادارے کے مطابق جولائی 2025 دنیا کا تیسرا گرم ترین مہینہ رہا۔
جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے انکشاف کیا کہ اس نے جرگے کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ اس کی کزن تھی،
ایس ایس اپی کے مطابق ترگڑی کے قریب پولیس نے ملزمان کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔