• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان نے آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے باعث آج دس جولائی دن گیارہ بجے راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس طلب کر کے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے واضع احکامات دے رکھے ہیں اب کوئی طاقت ہمیں عوامی خدمت سے نہیں روک سکتی۔
تازہ ترین