پشاور( لیڈی رپورٹر) چوتھی چترال اکنامک ڈیویلپمنٹ کانفرنس 22اگست کو چترال میں منعقد ہوگئی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ہونگے جو چترال سپیشل اکنامک زون گہریت ،چترال چیمبرآف کامرس کے بلڈنگ سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ متعدد منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔افتتاحی تقریب و چوتھے چترال اکنامک ڈیویلپمنٹ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ھوا جس میں خیبرپختونخوا بورڈآف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹیو حسن داؤد بٹ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ای آر کے پی آفسر الیاس حسن، ٹی ڈیپ کے ڈائریکٹر سبزعلی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد محمد، سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی چیف منیجر عابد حسین،آفسر عبداللہ ، چترال چیمبرکے نصراللہ سمیت ویڈلنک کے ذریعے ایچ بی ایل کے ڈپٹی منیجر فواد گل،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعجاز اختر، وطین کے ضیاءوزیر، خیبربنک کے جواد تاجک ،ایس آئی ڈی بی کے نعمان فیاض سمیت سید حبیب الحسن گیلانی، ڈاکٹر طارق ودیگر نے شریک تھے ۔