• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، کالام اور اتروڑ قبیلوں کے مابین مسلح تصادم، 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی، مشتعل عوام کا نعشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج

سوات(نمائندگان جنگ) سوات کی وادی کالام کے قریب کنئی بانڈہ اراضی تنازع پر اُتروڑ اور کالام قبیلوںکے مابین مسلح تصادم ، 5 افراد جاں بحق ،11 زخمی ہو گئے۔ مشتعل عوام کا مدین ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے خلاف سخت احتجاج ، مظاہرین نے نعشیں روڈ پر رکھ کر مینگورہ کالام شاہراہ کو بلاک کردیا،حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،کنئی بانڈہ اراضی تنازع پرمساجد سے اعلانات ، لوگوں کی بڑی تعدادمسلح ہوکر نکل آئی ، دونوںقبیلے ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ، آزادانہ فائرنگ ،ایک دوسرے کے افراد کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات، حالات بدستور کشیدہ ،پولیس اور پاک فوج کی بھاری نفری پہنچ گئی ،جرگہ مشران کی مداخلت پر عارضی فائربندی کر دی گئی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے دونوں اقوام سے مجموعی طور پر 5افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ان کاکہناہے کہ تین افراد اتروڑ قوم اور دو کالام قوم سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ہلاک شدگان میں اتروڑ قوم کے سید عمرولدفقیر اور حضرت حسین ولد حضرت علی اور کالام فریق کے محمد نبی ولد گوجر خان کے ناموں کی شناخت ہوچکی ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں دونوں قبیلے کے گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سیاحوں سمیت مقامی افراد پھنس گئے ۔اتروڑ کی قوم نے کالام سے تعلق رکھنے والے ڈرائیوروں کو یرغمام بنالیا اور انہیں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

تازہ ترین