• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹل، آپریشن تھیٹر بند ہونے سے مریض پشاور اور ہنگو جانے پر مجبور

پشاور (لیڈی رپورٹر )تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹل میں آپریشن تھیٹر بند ہونے سے مریض پشاور اور ہنگو جانے پر مجبورہو گئے ہیں وزیرصحت فوری طور پر جنرل سرجن سمیت دیگر متعلقہ خالی پوسٹوں کیلئے اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت طفیل محمد خان نے عوامی نمائندوں کی خراب کارکردگی پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پچھلے دورحکومت میں جنرل سرجن ڈاکٹراحمددین اور اینستزیا خلیل الرحمن کا تبادلہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کیاتھا لیکن تین سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا لیکن ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹل کا آپریشن تھیٹر بند پڑا ہے۔۔طفیل محمد خان کا مذید کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹر بند ہونے سے تحصیل ٹل سمیت شمالی وزیرستان۔اورکزئی اور لوئر کرم کے زخمیوں کو دوردراز شہروں اور سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کرنا پڑرہاہے۔تحریک انصاف حکومت ایک طرف تبدیلی کے نعرے لگاتے نہیں تھکتی تودوسری جانب محکمہ صحت کے اداروں کی یہ صورتحال ہے۔انہوں نے وزیراعلی محمودخان اور وزیرصحت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مریضوں کیلئے بند ٓاپریشن تھیٹر کو کھولا جائے اور جنرل سرجن سمیت سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور دیگر خالی پوسٹوں کو فی الفور پُر کیا جائے ۔
تازہ ترین