• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعد نکاسی آب کیلئے واسا کا فیلڈ سٹاف حرکت میں آگیا

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کے لئے واٹر اینڈ سینی ٹیشن کا فیلڈ سٹاف حرکت میں آگیا۔ راولپنڈی کے علاقہ لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، تیلی محلہ اور صادق آباد میں ہیوی مشینری کے ذریعے پانی کی نکاسی شروع کر دی گئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے اپنے افسران کے ہمراہ نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کی اور ماتحت فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری کے ساتھ موجود رہیں۔ راجہ شوکت محمود نے کہا کہ جب تک پانی کی نکاسی نہیں ہوتی تب تک تمام موجود وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
تازہ ترین