• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڑوی سبزی کریلے کے کرشماتی فوائد

کریلا ایک ایسی کڑوی سبزی ہے جسے بہت کم لوگ پسند کرتے ہیں اور بچے تو اس سبزی کو کھانا بالکل پسند نہیں کرتے ہیں لیکن ماہرین نے ہماری صحت سے متعلق اس کڑوی سبزی کے ایسے جادوئی فوائد بتائے ہیں کہ اب ہر شخص اس سبزی کو لازمی کھائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائیت کے لحاظ سے کریلوں میں پروٹین، پوٹاشیم، وٹامن اے، ڈی، سی اور بی 6 کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ کریلوں میں کولیسٹرول اور کیلوریز کی مقدار صفر ہوتی ہے۔

ہم کریلوں کو مختلف طریقوں سے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں جیسے اس کا سالن پکا کر کھا سکتے ہیں اور اس سبزی کا جوس بھی پی سکتے ہیں جو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور ساتھ ہی بڑھتے وزن کو کم بھی کرتا ہے۔

آئیے کریلوں کے ہماری صحت سے معلق چند اہم فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

کریلے کے جادوئی فوائد:

وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے:

کریلوں میں کیلوریز کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے جبکہ اس میں چکنائی بھی بہت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کا وزن بڑھ رہا ہے تو آپ اس سبزی کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں۔

نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے:

کریلا فائبر سے بھرپور سبزی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے اور ہماری آنتوں کو صاف کرتا ہے۔ یہ سبزی ہمیں پیٹ کے مسائل سے نجات دلاتی ہے، قبض اور تیزابیت جیسی بیماریوں کا علاج کرتی ہے۔

قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے:

کریلوں میں قدرتی طور پر اینٹی سوزش کی خصوصیت موجود ہوتی ہے جو ہمیں بہت سی بیماریوں کے خطرے سے بچاتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی کریلے میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو ہماری قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔

جِلد کو بہتر بناتا ہے:

کریلا میں مختلف وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جیسے آئرن اور میگنیشیم وغیرہ، ان کی موجودگی کریلوں کو جِلد اور بالوں کی بہترین صحت کے لیے ایک عمدہ سبزی بنا دیتی ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ آپ کو کیل، مہاسے اور ایکنی جیسے مسائل کا سامنا ہے تو آپ روزانہ کریلے کا جوس پی سکتے ہیں۔

 پھیپڑوں کے امراض سے بچاتا ہے:

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ روزانہ کریلوں کا جوس اپنی غذا میں شامل کریں یا پھر کچے کریلے کھائیں تو آپ پھیپڑوں کی کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جن میں دمہ، سردی لگ جانا، کھانسی ، نزلہ زُکام سمیت سانس کی نالی کا انفیکشن اور موسمی بیماریاں شامل ہے۔

تازہ ترین