کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو2ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دے دی۔ خیبر پختونخوا کو خالص پن بجلی منافع کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 25ارب روپے بینک گارنٹی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو اسٹیل ملز ملازمین کی گزشتہ 5 ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے سے متعلق سمری بھیجی گئی تھی تاہم صرف 2 ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بینک ٹرانزکشنز پر 0اعشاریہ4فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 31مئی تک توسیع کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔