بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر ادکار مادھو موغے 68 سال کی عُمر میں دُنیا سے رخصت ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھو موغے گزشتہ کئی سال سے پھیپھڑوں کے کیسنر میں مبتلا تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حال ہی میں مادھو موغے کی طبعیت مزید بگڑ گئی تھی جس کے بعد وہ گزشتہ روز زندگی اور موت کی جنگ ہار گئے اور اس دُنیا سے کوچ کر گئے۔
مادھو موغے کی موت پر بالی ووڈ اسٹارز سمیت دیگر بھارتی فنکاروں کی جانب سے شدید افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مادھو موغے نے فلم ’پارٹنر‘، ’گھاتک‘ اور ’دامنی‘ سمیت دیگر بھارتی فلموں میں کام کیا ہے۔
دوسری جانب مادھو موغے کو مختلف اداکاروں کی نقل اُتارنے پر بھی بہت شہرت ملی تھی۔
مادھو موغے اکثر و بیشر ٹی وی شوز میں بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’شعلے‘ کا کردار ’ٹھاکُر‘ کی نقل اُتارا کرتے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار بھی 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔
دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی۔
وہ گزشتہ کئی سال سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔