• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں سی پیک منصوبوں کی رفتار مزید تیز کریں گے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رانگ نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق اس ملاقات میں سی پیک پر ہونے والے جے سی سی اجلاس پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بھی  شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سی پیک کے تحت قائم مشترکہ ورکنگ گروپس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرمنصوبہ بندی اورچینی سفیر کی ملاقات میں اقتصادی تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے سی پیک پر مشترکہ ورکنگ گروپس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں سی پیک منصوبوں کی رفتار مزید تیز کریں گے۔ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کا قیام اور انہیں فعال بنانا ترجیحات میں شامل ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں پیداواری شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی ہوگی۔ 

چینی سفیر نونگ رانگ نے کہا کہ جےسی سی اجلاس پاک چین تعاون مزید بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اور جے سی سی اجلاس تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

تازہ ترین