اسلام آباد (عاطف شیرازی)دادی اماں کہنے پر شیری رحمٰن نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عدم اعتماد کے ووٹ کی دھمکی دے دی ۔
گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے اجلاس میں شیری رحمٰن کو ایک بل کی تحریک پیش کرنےکے دوران کہا جی سینیٹر شیری رحمٰن دادی اماں جس پرانہوں نےکہا کہ دادی اماں کہنے پر اپ کے خلاف ووٹ آف نو کانفیڈنس کی تحریک پیش ہو سکتی ہے.
فیصل جاوید نےکہا کہ آپ دادی ماں ہیں،شیری رحمٰن نے کہا تحریک عدم اعتماد میں آپ بھی ساتھ دیں گے۔ ایک موقع پر شیری رحمٰن نے شکوہ کیا کہ آپ سیکس ازم اور ایج ازم پر بات کرتے ہیں۔