افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل فرینک میکینزی سے ملاقات کی ہے۔
کابل میں افغان صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں امریکی سیکیورٹی افواج اور فضائیہ کی امداد کے نئے باب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گزشتہ روز امریکی کمانڈ افغان حکومت کے سپرد کرتے ہوئے جنرل اسکاٹ ملر نے عسکری قیادت چھوڑ دی۔
افغانستان میں امریکی فوج کی کمانڈ گزشتہ روز جنرل میکینزی نے سنبھال لی ہے، جنرل میکنزی 650 امریکی فوجیوں کے سربراہ ہوں گے۔