• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر شاہ سوری روڈ کی تعمیر کیلئے جلد فنڈز جاری کئے جائیں ، رہنمائوں کا مطالبہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ )شیر شاہ سوری روڈ کی تعمیر کے لیے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے این او سی دے دیاہے مگر تا حال فنڈز جاری نہیں ہوئے ۔ تحصیل پپلاں کے سابقہ چیئرمینز، تمام انجمن تاجران کے صدورز بشمول میانوالی انجمن تاجران اور کچا گجرات کی معزز شخصیات کے طرف سے درخواستیں اور تحصیل بار پپلان کی طرف سے قرارداد بھی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بز دار کو بھی بھیجی گئیں لیکن ابھی تک روڈ کیلئے کوئی فنڈز جاری نہیں ھو ئے ۔ان راہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شیر شاہ سوری روڈ کے لیے جلد فنڈز جاری کیے جائیں ۔ملک حافظ محمد اقبال اڈوڈ سابق وائس چیئرمین یونین کونسل دوابھ اور ملک فرید منڈا سابق کونسلر دوابہ، سابقہ کونسلر فوجی سلطان احمد یونین کونسل علووالی اور سابقہ کونسلر محمد افضل نے بھی وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ ،ایم این اے محمد امجد علی خان اور ایم پی اے ایس سردار سبطین خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد فنڈز جاری کئے گئےاور عوام کا دیرنیہ مطالبہ پورا کیا جائے۔
تازہ ترین