کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی پی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما و بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سیف ﷲ پراچہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سیف ﷲ پراچہ کے انتقال سے دلیِ صدمہ ہوا ہے وہ پارٹی کا اثاثہ تھے، مرحوم کی پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، ﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔