• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو اسکولز بند کرنا پڑیں گے: وزیرِتعلیم KPK

وزیرِ تعلیم خیبر پختون خوا شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ اگر صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہوا تو اسکولز بند کرنا پڑیں گے۔

پشاور میں وزیرِتعلیم خیبر پختون خوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے تقریباً 6 لاکھ 70 ہزار طلباء و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔

شہرام خان ترکئی نے بتایا کہ خیبر پختون خوا میں 27 جولائی سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء و طالبات کے امتحانات شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امتحان میں کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کے بیٹے کا نقل کرنا غیر اخلاقی اور غلط تھا۔

شہرام خان ترکئی نے مزید کہا ہے کہ کنٹرولر کے خلاف ایف آئی آر درج ہے، اس سلسلے میں نیب کے پاس بھی جائیں گے۔

وزیرِتعلیم خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالا کنڈ کے کنٹرولر کے بیٹے کو بھی نقل کرنے کی سزا ملے گی۔

تازہ ترین