وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کر رہے ہیں۔
عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ شہید کیپٹن عفان مسعود اور شہید سپاہی بابر زمان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شہداء کی عظیم قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی،مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔