• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، اعلامیہ ایوان صدر


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر مملکت کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

عارف علوی کو ان کی خصوصی دلچسپی کے شعبے سائبرسیکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

صدر پاکستان نے قومی سلامتی کے لئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کو سراہا، اور آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تازہ ترین