• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 روز میں دوسرا دہشت گرد حملہ، پسنی میں کیپٹن اور سپاہی شہید

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) بلوچستان میں تین روز میں دوسرا دہشتگرد حملہ ہوا، پسنی میں سڑک کنارے بم دھماکہ،سیکورٹی فورسز کے افسر سمیت دو اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے سڑک کنارے بم نصب تھا،3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ،گورنر ٗ وزیر اعلیٰ صوبائی وزرا مشیر ز نے سیکورٹی فورسز پربم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پسنی سے تقریباً 50 کلومیٹر دور باز واجہ میں محلہ خدا بخش کے بازار میں دہشت گردوں نےسیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کیلئے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا۔ 

بدھ کی شب کیپٹن عفان مسعود خان، ڈرائیور لانس نائیک بابر زمان، لانس نائیک ساجد، نائیک طاہر اور سپاہی وقارکے ہمراہ گاڑی میں واپس یونٹ جا رہے تھے ان کی گاڑی جیسے ہی باز واجہ میں محلہ خدا بخش کے بازار پہنچی تو بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت چاروں اہلکار شہید و زخمی ہو گئے۔ 

اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو جی ڈی اے ہسپتال منتقل کیا جہاں کیپٹن عفان مسعود اور لانس نائیک بابر زمان زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

تازہ ترین